جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

خیبر پختونخواہ حکومت کا صوبے میں موجود تبلیغی حضرات سے متعلق معامالات کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا میں موجود دیگر صوبوں اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے تبلیغی حضرات ہمارے بھائی اور مہمان ہیں ، ہم پشتون روایات کے عین مطابق اپنے مہمانوں کا خیال رکھیں گے۔ جب تک وہ یہاں ٹھہرے ہیں اُنہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اُن کا بھر پور خیال رکھا جائے گا۔ جس کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو پہلے سے ضروری احکامات دیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعرات کے روز تبلیغی جماعت کے تین رکنی ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ہوئی جس میں موجودہ صورتحال میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر امجد علی خان اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ جس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوئے اُس وقت سے یہاں پر مقامی، ملکی اور غیر ملکی تبلیغی حضرات کیلئے قرنطینہ، سکریننگ اور ٹیسٹنگ کے علاوہ دیگر انتظامات پر کام شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت قرنطینہ کی مدت پوری کرنے اور ٹیسٹنگ کروانے کے بعد بہت سارے تبلیغی حضرات کو اُن کے صوبوں اور ملکوں کو واپس بھیجوایا گیا ہے۔ جو بحفاظت اپنے اپنے جگہوں پر پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ اس وقت صوبے میں موجود اُن تمام تبلیغی حضرات کو رائیونڈ مرکز تک پہچانے کا بندوبست صوبائی حکومت کرے گی جن کا اندراج رائیونڈ مرکز میں ہوا ہے۔ اُنہوں نے مزید یقین دلایا کہ صوبے سے رائیونڈ مرکز میں خدمت کیلئے جانے والے افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ وفد کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے صوبے میں موجود غیر مقامی تبلیغی حضرات کو اُن کے علاقوں کو بھیجنے اور دیگر صوبوں میں موجود خیبرپختونخوا کے تبلیغی حضرات کو یہاں لے آنے کے سلسلے میں محکمہ داخلہ کے ایک اعلیٰ آفیسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اسی طرح ایک فوکل پرسن تبلیغی جماعت کی طرف سے مقرر ہو گا جو مذکورہ مقصد کیلئے ایک دوسرے سے روزانہ کی بنیادوں پر رابطہ رکھیں گے۔ اس موقع پر کورونا وائرس کو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ایک امتحان اور آزمائش قرار دیتے ہوئے خصوصی دُعا کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے