پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اکتوبر نومبر کا شیڈول برقرار،

دوبئی( پرو اردو)انٹرنیشنل کرکٹ کانفرنس ( ICC) نے اس سال اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی اور اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ آسٹریلیا میں منعقدہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کا عالمی کپ منسوخ نہیں کیا جائے گا البتہ ہر ماہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے. مردوں کا ٹی ٹوئنٹی ورکپ2020 اکتوبر/نومبر میں آسٹریلیا جبکہ خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فروری مارچ میں شیڈول تھا.اسے بھی موخر کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے.آئی سی سی کی کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی ویڈیو کانفرنس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا.واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 30 ستمبر تک فضائی سروس بند کر رکھی ہے جبکہ ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کا انعقاد اکتوبر کے وسط میں ہونا ہے اس وجہ سے ورکڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے شکوک و شہبات کا اظہار کیا جارہا ہے اجلاس کے دوران تماشائیوں سے خالی سٹیڈیم میں میچز کرانے کی تجویز پر غور نہیں کیا گیا نہ ہی مختکف کرکٹ بورڈز کی جانب سے ایسی کسی بھی تجویز کے خیر مقدم کئے جانے کا امکان ہے.قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ ورلڈکپ کی منسوخی سے کرکٹ کو مالی طور پر بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے.ادھر انڈین کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے. واضح رہے کہ2021 تک کی سیریزیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں. کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک متعدد ٹیسٹ سیریز ملتوی کی جاچکی ہیں. انڈیا اس وقت تک ٹیسٹ چیمپئین شپ پوائینٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے. تاہم انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 2023 تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے.اسی دوران انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ECB) نے کرکٹ سیزن یکم جولائی تک موخر کرنے کا اعلان کیا ہے پہلے 28 مئی تک سیزن موخر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے