پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری کردہ آرڈیننس پر صدر مملکت عارف علوی نے دستخط کردئیے

اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری کردہ آرڈیننس پر صدر مملکت عارف علوی نے دستخط کردئیے، آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر ہوگا۔

آرڈیننس کا اطلاق غیرملکی کرنسی، سونے اور چاندی پر ہوگا، جبکہ کسٹمز، ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کے مجاز ہونگے، اگر متعلقہ ادارے کارروائی نہ کریں تو سیکریٹری قانون کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔

اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بنائےگئے آرڈیننس کے مطابق خصوصی عدالتیں ملوث افراد کیخلاف سمری ٹرائل کریں گی۔

آرڈیننس کے تحت اسمگلرز کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوسکے گی، جبکہ ا سمگلرز کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا۔

اسمگلنگ کی اطلاع دینے والے کو ریکوری کا دس فیصد انعام دیا جائے گا۔

آرڈیننس کے مطابق ا سمگلنگ کا پکڑا گیا مال بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے