بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے پاکستان میں ہر روز کورونا وائرس کے 50 ہزار ٹیسٹ ہونے لگیں گے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے پاکستان میں ہر روز کورونا وائرس کے 50 ہزار ٹیسٹ ہونے لگیں گے۔

سینئرصحافی حامد میر سے بات کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والےا جلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے تمام متعلقہ اداروں کوکورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت اضافہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے صرف ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاتے تھے جن میں کچھ علامات ظاہر ہوتی تھیں لیکن اب مختلف علاقوں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اےکا کہنا تھاکہ اس وقت 8 لاکھ کٹس ڈستیاب ہیں اور مزید کٹس خریدنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد کو ملک بھر میں مزید مؤثر کیا جاسکے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے