جمعہ 27 ذوالحجہ 1442ﻫ - 6 اگست 2021

وفاقی حکومت نے قومی بچت سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح کم کردی جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے

وفاقی حکومت نے قومی بچت سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح کم کردی جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفاعی سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح ایک اعشاریہ 86 فیصد کمی سے 8.54 فیصد ہوگی جبکہ بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 1.92 فیصد کمی سے 10.32 فیصد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بچت کھاتوں پر منافع کی شرح 1.60 فیصد کمی سے 7 فیصد ہوگی جبکہ خصوصی بچت پر منافع کی شرح میں 3 فیصد کمی سے 8 فیصد ہوگی۔

انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 2.28 فیصد کمی سے 8.28 فیصد ہوگی۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ماہ کے دوران شرح سود میں 4 اعشاریہ 25 فیصد کمی کی جاچکی ہے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے