جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

سعودی عرب میں کوڑنے مارنے کی سزا کا قانون ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے

سعودی عرب میں کوڑنے مارنے کی سزا کا قانون ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سپریم کوٹ کے جنرل کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں کوڑے مارنےکی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کیا جائے۔

قانونی دستاویز کے مطابق یہ اقدام شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کردہ انسانی حقوق کی اصلاحات میں توسیع کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں مختلف قسم کے جرائم پرکوڑے مارنےکی سزا دی جاتی تھی جب کہ دیگر جسمانی سزا، جس میں چوری کے جرم میں ہاتھ کاٹنے، سزائے موت یا قتل اور دہشت گردی کے جرم میں سر قلم کرنے کی سزائیں ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے