ہفتہ 26 رمضان 1442ﻫ - 8 مئی 2021

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی بساط کے مطابق اور صورتحال کے پیشِ نظر عوام کے لیے فیصلے کررہے ہیں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی بساط کے مطابق اور صورتحال کے پیشِ نظر عوام کے لیے فیصلے کررہے ہیں۔

ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی تجاویز ضروری ہیں، حکومت کے سامنے کورونا کے ساتھ معاشی چیلنج بھی ہیں، کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے ہماری برآمدت رکی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی پوائنٹ اسکورنگ ہمارا مقصد نہیں، ہمارے ہر فیصلے کا محور عوام ہیں، عوام اس وقت بے روزگاری کا شکار ہے، ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑ رہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قومی رابطہ کمیٹی موجودہ صورتحال میں اہم فیصلے کرتی ہے، ہم اپنی بساط کے مطابق اور صورتحال کے پیشِ نظر عوام کے لیے فیصلے کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے