منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

سندھ ہائیکورٹ، صحافیوں پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا معاملہ

کراچی، سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں اور دیگر افراد پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ سماعت میں عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کو نوٹس ارسال کردیے۔ عدالت نے سندھ حکومت سے 30 اپریل تک تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار سینئر صحافی عمیر علی انجم کا موقف ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی سے صحافی طبقہ بے حد متاثر ہو رہا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ تاریخ میں پہلی بار حکومت نے پولیس اور صحافیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

‏آصف علی زرداری کا مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ۔ 

‏آصف علی زرداری کا مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے