جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

تحریک انصاف کے چوبیسویں یوم تاسیس پر وائس چئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا پیغام

 

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائیب کیجئے

تحریک انصاف کے چوبیسویں یوم تاسیس پر وائس چئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا پیغام

میں تحریک انصاف کے چوبیسویں یوم تاسیس کے موقع پر تحریک انصاف کے تمام کارکنان اور قائدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
بالخصوص ان دوستوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جو گذشتہ 24 سال سے عمران خان کی قیادت میں مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں

میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کی محنت رنگ لے آئی ہے آج تحریک انصاف کی حکومت ہے آج تحریک انصاف کے چیئرمین پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اور اس کا سہرا آپ کو جاتا ہے
تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہمیشہ تبدیلی کی سیاست کی بات کی ہے آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان، شفاف انداز میں احتساب کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کی جانب گامزن ہیں

آپ دیکھ رہے ہیں کہ احساس پروگرام کے تحت کس طرح غریب اور پسے ہوئے طبقات کی معاونت کی جا رہی ہے

خارجہ محاذ پر عمران خان کی قیادت میں ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئیں اور پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس بات کو محسوس کیا ہے
آخر میں مجھے ان کارکنان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اس جدوجہد میں ہمارے ساتھ تھے اور اب ہم میں موجود نہیں ہیں

مجھے اس وقت نعیم الحق صاحب، احسن رشید صاحب، سلونی بخاری صاحبہ اور زاہرا آپا کی یاد آرہی ہے

انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ان کی جدوجہد رنگ لائی ہے اور ہم اپنی اگلی منزل مضبوط اور خوشحال پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے