منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں مزید پانچ کشمیری نوجوان شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں مزید پانچ کشمیری نوجوان شہید کر دیے ۔ گزشتہ چار روز کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی. مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ چار روز کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی۔ بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں گوری پورہ کے مقام پر آج (ہفتہ ) صبح سویرے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع اسلام آباد کے علاقے کھار پورہ آرونی میں 2 جبکہ بدھ کے روز ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے تھے

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے