اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

دنیا بھر میں اہل اسلام کو ماہ صیام مبارک – وزیر اعظم عمران خان

Prime Minister Imran Khan

دنیا بھر میں اہل اسلام کو ماہ صیام مبارک۔ پاکستان میں ہم اس مبارک مہینےکو رب کریم سےمعاشرےکےغریب اورکمزورطبقےکو نظراندازکرنےجیسےگناہ کی معافی مانگنےکا وسیلہ بنائیں۔ہم نےبحثیت قوم اس طبقےکو فراموش کرتے ہوئےوباء سمیت ہرمعاملےمیں ہمیشہ اشرافیہ کےمفادات سےہم آہنگ فیصلہ سازی ہی کی ہے۔

‏جبھی ہم نےدیہاڑی دار مزدوروں،خوانچہ فروشوں،محنت کشوں، جوخودغربت کی چکی میں پستےاور انکے اہل وعیال بھوک/فاقہ کشی سہتے ہیں،کو درپیش نتائج کی پرواہ کئےبغیرمکمل ناکہ بندی (لاک ڈاؤن)کانعرہ لگایا۔ اللہ پاک اپنےمحروم/نادار شہریوں کونظرانداز کرنےجیسے گناہ کےارتکاب پرہمیں معاف فرمائیں۔

آئیں! رمضان کےاس مقدس مہینے میں من حیث القوم عہد کریں کہ اپنے محروم شہریوں کو غربت کی دلدل سےنکال کر اسی طرح صف اول میں کھڑا کریں گےجیسے نبی مکرم علیہ الصلٰوۃ والسلام نے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست یعنی "ریاست مدینہ” میں کیا اور جیسے چین نے 700 ملین لوگوں کو غربت سے نجات دلا کر کیا۔

وزیر اعظم عمران خان

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے