پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

شمالی کوریا کے حکمران کِم جونگ کی مشکوک صحت: بہن نئی حکمران بن سکتی ہے

پیانگ ( پرو اردو)شمالی کوریا کے صدر کم جو ُین کی صحت سے متعلق متضاد اطلاعات کے باعث فوری طور پر انکی جانشینی کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی گردش کررہی ہیں. امریکی انٹیلیجنس اداروں کے مطابق اس بات کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شمالی کوریا کے طاقتور نوجوان حکمران 36 سالہ کم جونگ شاید اب اس دنیا میں نہیں رہے تاہم شمالی کوریا نے ایسی کسی خبر کی سختی سے تردید ہے تاہم انکی صحت سے متعلق شک و شبہ برقرار ہے. جاپانی میڈیا کے مطابق کم جونگ بستر پر بےہوشی کی حالت میں بےسدھ پڑے ہیں.ان حالات میں انکی جانشینی کی خبریں بھی پھیل رہی ہیں.اس وقت تمام نظریں کِم جونگ کی جواں سال بہن کِم یو جونگ پر جمی ہوئی ہیں جو انکی قریبی اور قابل اعتماد ساتھی قرار دی جاتی ہیں اور کم جونگ یُن کو ان پر بہت اعتماد بھی ہے.شمالی کوریا پر گزشتہ تین نسلوں سے کِم مردوں کی حکمرانی ہے وہاں عورت کی حکمرانی ممنوع یا معیوب تصور کی جاتی ہے تاہم کِم یو جونگ اپنے بھائی کے شانہ بشانہ سیاسی مخالفین سے نمٹتی آرہی ہیں اور انکے بھائی ان پر بہت اعتبار کرتے ہیں. اسلئے کم جو ُین کی جگہ انکے بہن کی حکمرانی قابل قبول ھوگی.تاھم کم جونگ کے بارے میں پراسراریت برقرار ہے.وہ عام طور سے لو پروفائل رہتی ہے تاہم گزشتہ ماہ جنوبی کوریا کے خلاف سخت بیان دینے پر میڈیا ان کی جانب متوجہ ہوا تھا.لو پروفائل رہنے کے باوجود پس منظر میں وہ کافی متحرک ہیں اور انکے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ مظبوط اور با اختیار حکمران ثابت ہونگی.امریکہ کے محکمہ خزانہ نے 2017 میں دیگر کورین حکام کے ساتھ انہیں بھی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ قرار دیا تھا.شمالی کوریا کے طاقتور حکمران طبقہ میں کم جو یونگ حکمرانی کی مظبوط امیدوار ہیں.بلکہ انکے مقابلے میں کوئی بھی شمالی کوریا کی سربراہی اھل نہیں ہے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے