منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

امریکہ میں لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں میں نرمی کا آغاز: کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں ساحل سمندر میں لوگوں کا ہجوم

نیویارک( پرو اردو)اگرچہ امریکہ بدستور دنیا بھر میں کورونا کا مرکز بنا ہوا ہے مگر امریکہ کی بعض ریاستوں لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں میں بتدریج نرمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے. جن میں اٹلانٹا، جارجیا اور کچھ ریاستیں شامل ہیں. جہاں ہیر سیلون اور دیگر کاروبار کھل گیے ہیں. اسے دوران احتیاط کا مظاہرہ کرنے کی حکومتی ہدایات کے باوجود فلوریڈا اور ساؤتھ کیلیفورنیا میں گرمی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لوگ ساحل سمندر پر پہنچ گئے اور تمام احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق رکھ دیا.صحت کے ماہرین اور متعلقہ اداروں نے لوگوں کے ساحل سمندر پر آزادانہ گھومنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرز عمل کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اور وائرس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے.اور نئی لہر پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور بھیانک ثابت ھوسکتی ہے.امریکہ کے بعض شہروں میں مسلسل لاک ڈاؤن اور Stay at Home آرڈرزکے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ بھی جاری ہے. جبکہ نیویارک اور کیلیفورنیا کے گورنرز نے خبردار کیا ہے کہ معیشت کھولنا تباہ کن اور قبل از وقت ہوگا.روڈ آئیلنڈ کی گورنر جینا ریمنڈ و نے معیشت و کاروبار کھولنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی. واضح رہے روڈ آئیلنڈ میں ریاست کھولنے کے حوالے سے 8 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی . واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 54 ہزار سے کہیں زیادہ ہوچکی ہے. آگ یہ شرح برقرار رہی تو اپریل کے اختتام تک مجموعی تعداد 60 ہزار تک پہنچ سکتی ہے.امریکہ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ساڑھے نو لاکھ ہوچکی ہے.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے