منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

کورونا سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر نیویارک میں 15 مئی سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

نیویارک( محمد فرخ)نیویارک اسٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو نے احتیاطی تدابیر کی شرط اور عملدرآمد کی صورت میں نیویارک 14 مئی سے بعض کاروبار جن میں کنسٹرکشن اور مینو فیکچرنگ کے شعبے قابل ذکر ہیں کھولنے کا اعلان کیا ہے. تاہم ایسا نیویارک کے تمام علاقوں میں نہیں بلکہ صورتحال کی مناسبت سے فیصلہ کیا جائے گا.واضح رہے کہ نیویارک سٹیٹ میں 15 مئی تک لاک ڈاؤن کا حکم ہے.البنی میں پریس بریفنگ کے دوران گورنر کومو نے کہا کہ حکام تین عوامل پر غور کررہے ہیں کہ کب ریاست میں کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی جانی چائیے.ان عوامل میں ہسپتالوں میں داخلے کی تعداد،اینٹی باڈیز ٹیسٹنگ اور مجموعی طور پر متاثر ہونے والوں کی تعداد شامل ہیں.انہوں نے کہا کہ اگر 15 مئی ریاست کے بعض کم آبادی والے علاقوں میں لگاتار 14 دن ہسپتالوں میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد کم رہنے کی شرح برقرار رہے تو سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن ( CDC)کے ضابطہ کار کے تحت ایسی صورتحال کو معمول کے مطابق کہا جا سکتا ہے.انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کنسٹرکش اور مینو فیکچرنگ کے کاروبار شامل ہیں اور ان شعبوں سے منسلک کاروبار جو کم خطرہ تصور کئے جائیں گے انہیں بھی کھولا جا سکتا ہے.دو ہفتے تک حالات کاجائزہ لینے کے بعد اگلے مراحل میں دیگر کاروبار کھولنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جائےگی.اس مرحلہ میں ہر کاروبار کی نوعیت کے مطابق شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی.ذاتی کاروبار کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اور سکریننگ کے مرحلے اور سخت اقدام کرنے کی شرط پر کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے