ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گیا

راولپنڈی، چین سے طبی سامان کی خریداری، این ڈی ایم اے کے خرید کردہ طبی سامان کی ایک اور کھیپ کی پاکستان آمد، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا

چیئرمین این ڈی ایم لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور این ڈی آر ایم ایف کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے ایئرپورٹ پر سامان وصول کیا۔

آج آنے والے سامان میں 159 وینٹلیٹرز اور 15ایکسرے مشین شامل ہیں۔

200 تھرمل گنز کے علاوہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے ذاتی حفاظتی اشیاء بھی شامل ہیں۔

2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک اور 15ہزار حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔

30 ہزار دستانوں کے جوڑے اور 5ہزار حفاظتی عینکیں سامان میں شامل ہیں

اس کےعلاوہ مختلف ضروری ادویات بھی منگوائی گئی ہیں۔

اولپنڈی۔چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل خان

آج ہماری چوتھی پرواز آئی ہے سامان کی

حکومت پاکستان نے اس حوالے سے کافی کام کیا
چین سے جو سامان آ رہا ہے آس میں این ڈی ایم آر ایف شاملِ ہیں

یہ پچاس ملین ڈالرز کا ساماں ہے جس میں وینٹی لیٹر اور دیگر سامانِ آیا ہے

ہی پی اویز اور وینٹی لیٹر شاملِ ہیں

آج پاکستان دن میں تیس سے چالیس ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد سربراہ این ڈی ایم آر ایف

ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ اپنا حصہ ڈالا

جو سامان بہت ضروری تھآ وہ پاکستان میں لایا گیا

زیادہ زور پی پی ایز وینٹی لیٹر ہر تھا

ایک سو پانچ ملین ڈالرز کا ساماں اور بھی لایا جایے گا

ورلڈ بینک سے ساٹھ ملین ڈالرز دے گا جو استعمال کیا جا سکے گا

فرینچ بینک کے ساتھ بات چل رہیں ہیں چالیس ملین ڈالرز اور بھی ملینگے

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے