جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ، فطرہ اور فدیہ کی رقم کا اعلان کر دیا

 

٭ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے صدقہ، فطرہ اور فدیہ کا اعلان کردیا ہے

٭ صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا دو کلو گرام 125/=روپے فی کس ہے، مفتی منیب الرحمن

٭گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے ،مفتی منیب الرحمن

٭جو کے نصاب سے فطرہ 320/=روپے ،کھجور کے نصاب سے 1600/=روپے ، کشمش کے نصاب سے 1920/=روپے اور پنیر کے نصاب سے3540/=روپے بنتا ہے ،اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ ادا کریں ،مفتی منیب الرحمن

٭جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ، وہ تیس روزوں کا فدیہ بالترتیب : چکی کا آٹا:3750/=روپے ، جو 9,600/=روپے ، کھجور 48,000/=روپے ، کشمش  57,600/=روپے اور پنیر 1,06,200/=روپے اداکریں، مفتی منیب الرحمن

٭جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازاہے، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ، فدیہ اور کفارات اداکریں تاکہ نعمتِ مال کا تشکُّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں ،

نوٹ:ہم نے چکی کے آٹے کی قیمت معلوم کرکے فطرہ/فدیہ بتایاہے کہ اللہ کی راہ میں عمدہ چیز دینی چاہیے ،جو لوگ اس قیمت کا آٹا استعمال کرتے ہیں ، وہ اس حساب سے دو کلو کی قیمت دےدیں ۔اس سال زکوٰہ کا نصاب46,329/=روپے ہے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے