جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

دنیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد تین ملین ہوگئی، امریکہ میں ملین کے قریب

واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں تباہی اور خوف کی علامت کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 30 لاکھ یعنی تین ملین ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے مرکز امریکہ میں یہ تعداد ایک ملین کے قریب پہنچ چکی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 55 ہزار ہوگئی ہے.جان ہوپکنزیونیورسٹی کے اعدادو شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں دو لاکھ سات ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں.جبکہ 8 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد مرض سے شفایاب بھی ہوئے ہیں. امریکہ میں ایک لاکھ آڑھ ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں.دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کا 25 فیصد سے زائد امریکنز ہیں جبکہ مجموعی طور پر کورونا سے دو تہائی اموات یورپ میں ہوئی ہیں.یورپ کے پانچ ممالک سپین، اٹلی، جرمنی، فرانس اور انگلینڈ میں 20-20 ہزار سے زائد افراد ھلاک ھوئے. نیویارک سٹیٹ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد تین لاکھ ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہے. نیوجرسی میں ایک لاکھ دس ہزار متاثر ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چھے ہزار سے بڑھ گئی ہے.امریکہ کی 10 ریاستوں میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے.مشی گن 3400 ہلاکتوں کے ساتھ تیسری سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے.ایسے وقت میں جب کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے امریکی ریاستوں میں معیشت کھولنے کے لیے اقدامات و اعلانات کئے جارہے ہیں. سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک کے گورنر نے بعض شرائط اور صورتحال کے پیش نظر 15 مئی سے مرحلہ وار معیشت کھولنے کا اعلان کیا ہے. بعض ریاستوں میں کاروبار کا آغاز ھوگیا ہے.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے