ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

سیدہ فاطمۃالزہرہ کی زندگی کو مشعل راہ بناکر دنیا سے بے حیائی کے کلچر کو ختم کیا جاسکتا ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

سیدہ فاطمۃالزہرہ کی زندگی کو مشعل راہ بناکر دنیا سے بے حیائی کے کلچر کو ختم کیا جاسکتا ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
سیدہ کائنات حضرت فاطمتہ الزہرہ کی زندگی سے اسلامی بہنوں،ماؤں،بچیوں کو حیاء کا درس ملتا ہے،ثروت اعجاز قادری
ماہ رمضان میں ایثار اور قربانی کے جذبے کے ساتھ ہمیں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے، ثروت اعجاز قادری
نیت اچھی ہوگی تو غربت،بھو ک جنم نہیں لینگے،مہنگائی وذخیرہ اندوزی کرنے والے بے لگام ہوچکے ہیں،ثروت اعجاز قادری
مقدس مہینے میں پھل وفروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ تشویشناک ہے،ثروت اعجاز قادری
رمضان المبارک رحمتیں،برکتیں اور نعمتیں لوٹنے کا مہینہ ہے ذخیرہ اندوز عذاب الہی کو دعوت نہ دیں،ثروت اعجاز قادری
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمتہ الزہرہ کی زندگی سے اسلامی بہنوں،ماؤں،بچیوں کو حیاء کا درس ملتا ہے، سیدہ فاطمۃالزہرہ رضی اللہ عنہ کی زندگی کو مشعل راہ بناکر دنیا سے بے حیائی کے کلچر کو ختم کیا جاسکتا ہے، آپ نے نہایت کفایت شعاری سے زندگی بسر کی اور امت محمدیﷺ کو درس دیاکہ زندگی موت کی امانت ہے جسے ہر صورت اور پورے خلوص کے ساتھ ہمیں ہر کسی کو واپس لوٹنا ہی لوٹنا ہے،ہمارے پاس زندگی کی ہر سانس اللہ تعالی کی امانت ہے،ماہ رمضان میں ایثار اور قربانی کے جذبے کے ساتھ ہمیں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے، کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرے کی بات عدم احساس ہوگا،موجودہ حالات میں پوری قوم کو یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کرنا ہو گا،ملک نازک دور سے گذر رہا ہے،موجودہ حالات میں حکومت کو صاف نیت کے ساتھ کام کرنا ہوگا،نیت اچھی ہوگی تو غربت،بھو ک جنم نہیں لینگے،مہنگائی وذخیرہ اندوزی کرنے والے بے لگام ہوچکے ہیں حکومتی رٹ دور تک نظر نہیں آرہی رمضان المبارک شروع ہوتے ہی پھل فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہیں،پرائیز کنٹرول ٹیمیں کہاں ہیں،عوام لاک ڈاؤن سے پہلے ہی پریشان ہیں ایسی صورتحال میں پھل وفروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ تشویشناک ہے،رمضان المبارک رحمتیں،برکتیں اور نعمتیں لوٹنے کا مہینہ ہے ذخیرہ اندوز عذاب الہی کو دعوت نہ دیں،ہمیں مل کر اتحادی ویکجہتی کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہوگی،مخیر حضرات آگے بڑھ کر غرباء ومستحقین کی مددکیلئے کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کرونا وباء کا خاتمہ توبہ واستغفار اور احتیاطی تدابیر میں ہے،رمضان میں دعائیں فوری قبول ہوتی ہیں عوام کورونا وباء کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کریں

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے