ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

وکلاء برادری کے لیئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے صادق شیخ. فیصل علی بلوچ

وکلاء برادری کے لیئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے صادق شیخ. فیصل علی بلوچ

کراچی – پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا اس وقت ہر فرد مشکل صورتحال سے دوچار ہے بلخصوس تاجر طبقہ . میڈیا سے وابسطہ اور دیہاڑی دار سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے کسمپرسی میں وقت گزار رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) لائرز ونگ کراچی کے صدر خرم شاہد میئو ایڈووکیٹ کی قیادت میں آنیوالے وفد نے انہیں وکلاء کے مسائل سے آگاہ کرنے کے موقع پر ان سےکیا اس موقع پر سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد صادق شیخ کراچی کے نائب صدر فیصل علی بلوچ موجود تھے محمد طارق حسن نے کہا کہ واقعی وکلاء ان حالات میں پریشانی کا شکار ہیں ان کے مسائل کو حل کرنا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے ہم وکلاء برادری کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کے لیئے کام کریں گے خرم شاہد مئیو نے کہا کہ حکومت سندھ کو بھی پنجاب کی حکومت کی طرح وکلاء کے مسائل حل کرنے کے لیئے فنڈز کا اجراء کرنا چاہیئے اس موقع پر صادق شیخ اور فیصل علی بلوچ نے کہا کہ ہم وکلاء کے لیئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے وکلاء کے وفد میں محمد آصف علی، ممتاذ قریشی۔ لیق احمد۔ صابر احمد خان۔ امجد چوھان۔ آصف الرحمن۔ اور افشین۔ محمد اعجاذ تھے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے