پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

این ڈی ایم اے کے خرید کردہ طبی سامان کی ایک اور کھیپ کی پاکستان آمد

راولپنڈی۔ چین سے طبی سامان کی خریداری.این ڈی ایم اے کے خرید کردہ طبی سامان کی ایک اور کھیپ کی پاکستان آمد. پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا. چیئرمین این ڈی ایم لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور این ڈی آر ایم ایف کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے ایئرپورٹ پر سامان وصول کیا۔

آج آنے والے سامان میں 159 وینٹلیٹرز اور 15ایکسرے مشین شامل ہیں۔ 200 تھرمل گنز کے علاوہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے ذاتی حفاظتی اشیاء بھی شامل ہیں۔ 2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک اور 15ہزار حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔30 ہزار دستانوں کے جوڑے اور 5ہزار حفاظتی عینکیں سامان میں شامل ہیں اس کےعلاوہ مختلف ضروری ادویات بھی منگوائی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے