اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں معصوم بچی گلی میں کھلے گٹر میں گر کر جانبحق

کراچی، افسوناک واقعہ ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے سیکٹر 17 میں پیش آیا۔ جانبحق ہونے والی معصوم بچی کا نام رافیہ بنت ذوالفقار راجپوت ہے جو گلی میں کھیلتے ہوئے کھلے گٹر میں گرکر جانبحق ہو گئی۔

معصوم بچی کو اپنی مدد آپ کے تحت محلے والوں نے مری ہوئی حالت میں نکالا، بچی کی لاش گھر میں پہچنے پر کہرام برپا ہو گیا۔

ماں کو بے ہوشی کے دورے پڑنے لگے۔  ضلع کونسل سے ملنے والا فنڈ اکثر چیئرمین کھا جاتے ہیں اور علاقے کا کام نہیں کرواتے، علاقہ مکینوں کا احتجاج

شاھ لطیف ٹاون میں چیئرمین کی طرف سے کوئی کام نہیں کروایا جاتا اکثر گٹروں کے منہ کهلے رہتے ہیں اور گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا،

متاثرہ خاندان نے چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد اور وزیر اعلی سندھہ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین شاھہ لطیف ٹاون کے خلاف قانونی کارروائی کی اپیل کردی،

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے