منگل 13 ربیع الاول 1443ﻫ - 19 اکتوبر 2021

کراچی پولیس، ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کا زخمی ہیڈ کانسٹیبل کی عیادت

ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عاصم خان صاحب نے ضیاءالدین ہسپتال نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا اور مورخہ 24 اپریل 2020 کی رات کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ اجمیر نگری تھانہ کے علاقے سیکٹر 5B/3 نارتھ کراچی میں زخمی ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل دانش نمبر 26328 ولد محمد اسلم متعینہ ہیڈکوارٹرز ویسٹ زون کی عیادت کی۔

ڈی آئی جی صاحب نے زخمی ہیڈ کانسٹیبل دانش کی عیادت کی جو کہ ضیاء الدین ہسپتال کی آئی سی یو میں زیر علاج اور بے ہوشی کی حالت میں ہے۔ ڈی آئی جی صاحب نے ڈاکٹر سے بھی ہیڈ کانسٹیبل کے علاج کی متعلق دریافت کیا جس پر ڈاکٹر نے علاج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بعدازاں ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عاصم خان صاحب نے زخمی ہیڈ کانسٹیبل کے والد محمد اسلم سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ محکمہ پولیس اپنے جوانوں کو تنہا نہیں چھوڑتا اور ان کی ہر طریقے سے مدد کرتا ہے اور مضروب ہیڈ کانسٹیبل کا بھی ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا اور اس کو بہترین علاج معالجہ کی سہولت مہیا کی جارہی ہے اسکے مکمل صحت یاب ہونے تک یہ سہولت دی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے