جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

دنیا میں 3064837 کورونا مریض، 211609 اموات

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ 64 ہزار 837 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 11 ہزار 609 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 30 ہزار 831 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 56 ہزار 300 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 22 ہزار 397 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 56 ہزار 803 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار 507 ہو چکی ہے

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے