منگل 13 ربیع الاول 1443ﻫ - 19 اکتوبر 2021

وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ اٹھارویں ترمیم پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی، وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ اٹھارویں ترمیم پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتی۔ امتیاز شیخ
وفاقی حکومت کرونا سے مقابلہ کرنے کے بجائے صوبوں کے ساتھ نئے محاذ کھڑے کر رہی ہے۔ امتیاز شیخ
موجودہ حالات میں ملک کو قومی یکجہتی اور یکسوئی کی شدید ضرورت ہے ۔ وزیر توانائی سندھ
اٹھارویں آئینی ترمیم قومی اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھی امتیاز شیخ
اٹھارویں آئینی ترمیم سابق صدر آصف علی زرداری کا تاریخی کارنامہ ہے۔ وزیر توانائی سندھ
آصف علی زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لاکر اٹھارویں ترمیم منظور کرائی تھی۔ امتیاز شیخ
اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ کو بااختیار اور صوبوں کو خودمختاری دی گئی۔ صوبائی وزیر
وفاقی حکومت سے پارلیمنٹ کی بالادستی اور صوبوں کی خودمختاری ہضم نہیں ہورہی۔ امتیاز شیخ
پیپلز پارٹی سمیت تمام جمہوری قوتیں اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی پر مفاہمت نہیں کریں گی۔صوبائی وزیر
آئینی ترامیم میں تبدیلی کے لئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔ امتیاز شیخ
پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں ہے۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے