جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

سری لنکا سے پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ آج سے شروع

کولمبو میں قائم پاکستان ہائی کمیشن نے سری لنکن ایئر لائن کی پرواز UL 1185 کے ذریعہ 50 پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو  آج صبح 0700 بجے کولمبو سے پاکستان کے لیے روانہ کر دیا۔

ڈپٹی ہائی کمشنر جناب تنویر احمد ، ہائی کمشنر کی جانب سے بندندرائیک بین الاقوامی ہوائی اڈہ، کولمبو پر روانگی پاکستانیوں کو دیکھنے کے لئے موجود تھے۔

واپس آنے والے پاکستانیوں نے پاکستان واپسی کا انتظام کرنے پر حکومت پاکستان اور پاکستان ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ہائی کمیشن کی جانب سے کمیونٹی کے ممبروں کی فلاح و بہبود کے اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ پاکستانیوں کو وبائی امراض کوڈ 19 کی وباء کے بعد واپسی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم اور وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے