منگل 13 ربیع الاول 1443ﻫ - 19 اکتوبر 2021

سندھ پولیس کا کورونا وائرس کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹیز سے متعلق ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروس ڈویژن کی سربراہی میں اجلاس

کراچی: ڈی آئی جی مقصو د احمد نے امروزپولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروس ڈویژن کے ماتحت ذیلی یونٹس جس میں ایس ایس یو،سیکیورٹی۔ ۱، سیکیورٹی۔۱۱، محافظ فورس،کورٹ پولیس اور فارن سیکیورٹی سیل شامل ہیں کے متعلق ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں اجلا س کی صدارات کی جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور اسکے پیش نظر کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران ذیلی یونٹس کے سر براہان نے کورونا وائرس سے متعلق کئے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور پولیس افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی مقصود احمدنے ہدایات جاری کیں کہ یونٹس کے سربراہان اس امر کو یقینی بنائیں کہ پولیس اہلکار رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس کے پیش نظر اپنی ڈیوٹیزاحتیاطی تدابیر کو ملحوظ نظررکھتے ہوئے سر انجام دے رہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیکیورٹی ڈویژن کے 03 اہلکارجن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اجلاس میں کمانڈنٹ ایس ایس یو غلام مرتضیٰ تبسم، ایس ایس پی کورٹ پولیس اسد علی چوہدری، ایس پی کمانڈ اینڈ کنٹرول جاوید ضمیرالدین، ایس پی سیکیورٹی۔1 اصغر عثمان، ایس پی سیکیورٹی۔۱۱ سید سلمان حسین، ایس پی فارن سیکیورٹی سیل عبدالقیوم پتافی اور ایس پی مددگار 15 عبداللہ میمن نے شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے