پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

موٹروے پولیس ساوتھ زون کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم جاری

ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد کی ہدایات پر جہاں موٹروے پولیس کے افسران کرونا وائرس مہم اور روڈ سیفٹی کے تحت اقدامات میں مصروف عمل ہیں وہاں رمضان المبارک میں ھر سیکٹر اور ھر بیٹ کی سطح پر مستحقین میں راشن کی تقسیم میں بھی پیش پیش ہیں۔

ڈی ایس پی لاڑکانہ اسداللہ ابڑو، ڈی ایس پی سن دیدار علی جکھرانی، ایڈمن آفیسر مورو انسپکٹر غلام مصطفٰی بلوچ، ایڈمن آفیسر سکرنڈ انسپکٹر اسد منیر اور دیگر ڈی ایس پیز اپنے علاقوں کے مستحقین میں راشن تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔دوسری جانب ساؤتھ زون کے چوبیس گھنٹے مسافروں کو اپنی خدمات فراہم کرنے والے پٹرولنگ افسران بھی سحر و افطار کے اوقات میں اپنے ساتھ ڈرائیور حضرات اور دیگر مسافروں کو دسترخوان میں شامل کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے