جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مئی سے 15 روپے لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اوگرا آج سمری ارسال کرے گی۔ جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات میں یکم مئی سے 15 روپے لٹر تک کمی کا امکان ہے۔

عوام کیلئے اچھی خبر، یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریلیف ملنے کاامکان ہے۔ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی ہونے کاامکان ہے۔

اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج ارسال کرے گا، وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پر کل پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 96 روپے60 پیسے، ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 77روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے