ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ سیالکوٹ، ٹائیگرفورس کے اراکین سے ملاقات

بزدار حکومت نے سیالکوٹ میں صرف 5 روز میں 203 بستروں پر مشتمل جدید فیلڈ ہسپتال قائم کر لیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پسرور روڈ پر قائم فیلڈ ہسپتال کا دورہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹائیگرفورس کے اراکین سے ملاقات

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹائیگر فورس کے اراکین کی حوصلہ افزائی کی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹائیگر فورس کی کیپ پہنائی گئی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سینٹر کا دورہ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر میں مستحق خواتین میں مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین سے سینٹر میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا

خواتین کا مالی امداد کی تقسیم کے عمل میں شفافیت پر اطمینان کا اظہار، انتظامات کی تعریف

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سیالکوٹ میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے سینٹر کا دورہ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر میں زیرکفالت بچوں سے ملاقات کی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتال میں کورونا متاثرہ مریضوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتو ں کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مختصر وقت میں فیلڈ ہسپتال قائم کرنے پر انتظامیہ کو شاباش
فیلڈ ہسپتال میں علاج معالجے کی جدید سہولتوں پر اطمینان کا اظہار

فیلڈ ہسپتال میں خواتین کیلئے علیحدہ آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔عثمان بزدار

فیلڈ ہسپتال میں ڈیوٹی سٹاف روم اور مریضوں کے رشتے داروں کیلئے بھی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔عثمان بزدار

مریضوں کو سکائپ کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔عثمان بزدار

لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں جدید فیلڈ ہسپتال قائم کئے گئے ہیں۔عثمان بزدار

فیلڈ ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے علاج معالجے کی جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔عثمان بزدار

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور شفاف ترین مالی امداد کا پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔عثمان بزدار
پنجاب میں مالی امداد کی تقسیم کے پروگرام کی خود نگرانی کررہا ہوں۔عثمان بزدار

حقدار کو اس کا جائز حق د یا جا رہا ہے۔عثما ن بزدار
ٹائیگر فورس کے اراکین متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے دن رات ایک کردیں۔عثمان بزدار

دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں اجر ملے گا۔عثمان بزدار

بے سہارا بچوں کی خدمت کرنا ایک عبادت ہے۔عثمان بزدار

چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا بچوں کیلئے سہارا بنا ہوا ہے۔عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو فیلڈ ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں، مالی امداد تقسیم کرنے کے امور، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سینٹرمیں بچوں کی کفالت اور ٹائیگر فورس کے بارے میں بریفنگ دی گئی

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار، پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عمر ڈار، صوبائی وزراء محسن لغاری، حسنین بہادر دریشک، محمد اخلاق، رکن پنجاب اسمبلی محی الدین کھوسہ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن گلزار حسین شاہ,ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، چیئرپرسن پنجاب چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے