پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی نے تعلیمی ضیاع سے بچنے کیلئے آن لائن کلاسز کے آغاز کی تیاریاں مکمل کرلیں

مظفرآباد ( پریس ریلیز) یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نے تعلیمی ضیاع سے بچنے کیلئے آن لائن کلاسز کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ماڈرن ٹیکنالوجی، LMS اور Microsoft Teams کے ذریعے آن لائن کلاسز کا اجراء ہو گا۔ طلبہ تیار رہیں۔ حالات بہتر ہونے پر امتحانات بھی لازماً ہونگے۔

کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کا قیمتی تعلیمی سال بچانے کیلئے تمام تر اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی ترجمان نے اپنی ایک جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعے کیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ طلبہ و طالبات کے مستقبل کو بچانے کیلئے یونیورسٹی نے ہنگامی بنیادوں پر ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام تر تیکنیکی اور انتظامی اُمور کے متعلق تیاریاں مکمل کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کلاسز کا اجراء ممکن بنا لیا ہے۔ اساتذہ آن لائن کلاسز کیلئے تدریسی مواد کو ترتیب دے رہے ہیں۔ اساتذہ کی ماڈرن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ٹریننگ کا جامع پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ HEC نے اِس ضمن میں واضح پالیسی گائیڈ لائینز دے دی ہیں اور یونیورسٹی ان کے مطابق اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے۔ اُنہوں نے طلبہ و طالبات کو ہدایت دی کہ وہ سنی سنائی افواہوں پر ہر گز کان نہ دھریں۔

یونیورسٹی HEC کی پالیسی کے مغائر کوئی قدم نہیں اُٹھا سکتی کیونکہ HEC ہی جاری شدہ ڈِگریوں کی تصدیق کرتی ہے۔ لہٰذا یونیورسٹی HEC کی ہدایت کی روشنی میں لاک ڈاؤن کے خاتمے اور حالات سازگار ہونے کے فوراً بعد امتحانات منعقد کرے گی اور اگلے سمسٹر سے آن لائن کلاسز کا اجراء ہو گا۔ طلبہ امتحانات کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں اور آن لائن کلاسز کے حوالے سے اپنے شعبہ جات کے سربراہان سے رابطے میں رہیں۔ متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان طلبہ کو تمام ضروری معلومات فراہم کریں گے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی کی انتظامی سربراہان کی موجودگی میں صدر آزادکشمیر / چانسلر یونیورسٹی اور چیئرمین HEC سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس میٹنگز منعقد ہوئی ہیں جن کے مطابق یونیورسٹی نے واضح لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان نے مزید بتایا کہ جو طلبہ و طالبات فائنل سمسٹر میں تھے اُن کے امتحانات لاک ڈاؤن کے خاتمے اور حالات ساز گار ہونے پر تمام تر صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے جون کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونگے۔ نیز طلبہ کے تعلیمی ضیاع کو بچانے کیلئے سمسٹر دورانیہ کم کرتے ہوئے یونیورسٹی نے مارچ 2021ء تک کی تعلیمی سرگرمیوں (سمسٹرز) کا جامع پلان/ تعلیمی کلینڈر بھی جاری کر دیا ہے۔ یونیورسٹی حکام اِس حوالے سے مکمل پُرعزم ہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں طلبہ کا قیمتی سال اور وقت ضائع نہیں ہونے دینگے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے