منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

سندھ ہائیکورٹ، حکومت کی جانب سے اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کے خلاف درخواست

سندھ ہائی کورٹ میں ڈبل سواری کیس کی سماعت

کراچی / سندھ ہائیکورٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کے خلاف درخواست کی سماعت

سندھ حکومت نے اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد رعایت کا پرانا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

‎رولز میں ترمیم کر دی ہے اس کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کرینگے، وکیل سندھ حکومت کا موقف

اسکول فیس کے حوالے سے نئے رولز بنائیں ہیں آرڈیننس آچکا ہے ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ

آرڈیننس منظوری کے لئے گورنر سندھ کو بھیجوادیا ہے ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ

درخواست اب غیر موثر ہوچکی ہے ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ

کس اتھارٹی کے تحت آپ نے نوٹفیکشن جاری کیا تھا ؟عدالت کا ڈی جی پرائیوٹ اسکول سے استفسار

سی ایم سندھ کو سمری ارسال کی گئی تھی،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ

ڈی جی پرائیوٹ اسکولز آپ بتائیں کس قانون کے تحت نوٹفیکشن جاری کیا تھا ؟ عدالت کا منصوب صدیقی سے استفسار

آپ ایک سنئیر آفیسر ہیں کسی کو تنگ کرنے نہیں بیٹھے ہیں،آپ نے سوچا نہیں کہ کس قانون کے تحت نوٹفیکشن جاری کیا ؟عدالت کے ریمارکس

سی ایم سندھ کے کہنے پر فیس میں کمی کا نوٹفیکشن جاری کیا تھا ،ڈی جی پرائیوٹ اسکولز

حالات جیسے بھی ہوں سی ایم سندھ کنویں میں کودنے کا کہیں گے تو کود جاو گے؟ عدالت کی ڈی جی اسکول کے مکالمہ

پہلے آپ کو اختیار نہیں تھا اب ملا ہے یہ اختیار لہذا آئندہ خیال رکھیں،عدالت کی ڈی جی اسکولز کو تنبیہ

عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ کے بیان کے بعد درخواستیں نمٹادی

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے