ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

سندھ میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 12 افراد شہید

 

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے 30 اپریل 2020ء کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 12 افراد شہید ہو گئے اور یہ اموات کورونا ایمرجنسی کے دوران سب سے زیادہ رکارڈ ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کورونا کے 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مزید 53مریض صحتیاب ہوئے ہیں مگر اس کے برعکس 358 نئے کیسز آنا پریشان کن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 2578 ٹیسٹ کیےگئے اور اب تک 54377 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے کُل کیسز کی تعداد 6053 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ابتک 1222 مریض صحتیاب ہوئے،جو کُل تعداد کا 20.2 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے باعث 12 نئے اموات کے ساتھ اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 4721 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں 3473 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں جبکہ 741 مریض آئیسولیشن مراکز اور 505 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں 30 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے 358 نئے کیسز میں 284 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع جنوبی کراچی میں 72، ضلع شرقی میں 62،ضلع غربی میں 58، ضلع وسطی میں 45، کورنگی میں 32 اور ملیر میں 15 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 58 ہے۔ جن میں شکارپور میں 34، دادو میں6، حیدرآباد میں5، سانگھڑ میں 4 اور سکھر میں 3، جیکب آباد میں 2، جامشورو، مٹیاری، نوشہرو فیروز اور ٹھٹھہ میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والے43 مریضوں کی عمر 60 سے 69 سال، 27 انتقال کرنے والوں کی عمر 70 سال، 26 انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سے 59 کے درمیان جبکہ 9 انتقال کرنے والوں کی عمر 40 سے 49 کے درمیان تھی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں میں 73 فیصد مرد ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے