منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا یوم مئی پر قوم کے نام پیغام

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا یوم مئی پر قوم کے نام پیغام

محنت کش طبقہ ملک کا اصل سرمایہ ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے

ہمارے جفاکش محنت کشوں کے دم سے ہی پاکستان کی معیشت چلتی ہے

آج ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے کروڑوں افراد بے روزگار اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں

حالات کی چکی میں پسے ہمارے محنت کش طبقے کو پہلے سے زیادہ آج ہماری بروقت امداد کی ضرورت ہے

پی ایس پی فاؤنڈیشن لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی محنت کشوں کو راشن اور اشیائے ضرورت عزت نفس مجروح کیے بغیر انکی دہلیز تک پہنچا رہی ہے

کائنات میں محنت کی عظمت کی سب سے شاندار مثال تو خود رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تھے

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ مزدور کی اجرت اسکا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دی جائے

المیہ یہ ہے کہ اس عالم میں بھی روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں محنت کشوں کو اداروں سے فارغ کیا جارہا ہے

پاکستان کے تمام محنت کش ایمانداری، خلوصِ نیت اور جانفشانی سے کام کریں تو پاکستان کو ترقی کی منزلیں طے کرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی

مصطفیٰ کمال کی پی ایس پی لیبر ونگ کو ہدایت لاک ڈاؤن میں اللہ کی رضا کی خاطر محنت کش طبقے کا خیال کریں

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے