منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

امریکہ میں لاک ڈاؤن کے خلاف مسلح مظاہرے شروع ہوگئے: مشی گن میں مظاہرین کی اسٹیٹ اسمبلی پر قبضہ کی کوشش

ڈیٹرائیٹ/ مشی گن ( پرو اردو)امریکہ بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ایک طرف بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے تین کروڑ سے زائد امریکنز بیروزگاری فوائد کے حصول کے لئے کلیمز داخل کرچکے ہیں دوسری طرف عوامی سطح پر غصہ اشتعال اور ذہنی تناؤ اور ڈیپریشن میں اضافہ ہوتا جارہا ہے. متعدد ریاستوں میں لاک ڈاؤن اور شیلٹر ان پلیس جیسی پابندیوں کے خاتمے کے لیے احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں جن میں شدت آتی جارہی ہے بلکہ اب تو مظاہرین مسلح ہوکر اپنے غصے اور فرسٹریشن کا اظہار کتنے لگے ہیں. اس کی ایک مثال امریکی ریاست مشی گن میں دیکھنے آئی جب سینکڑوں افراد اس وقت ریاستی دارالحکومت لینسنگ( Lansing) کی قانون ساز عمارت( Capitol Building) میں گھس گئے جب اراکین اسمبلی گورنر گریچین وِدمیر کی جانب سے ھنگامی حالت میں توسیع کے خلاف بحث میں مصروف تھے.مظاہرین نے طویل لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا. بعض مظاہرین کے پاس اسلحہ بھی تھا جس کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی. مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز کے علاوہ امریکن جھنڈے اٹھا رکھے تھے.بعض مظاہرین اندر داخل ہونے کی ضد کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کی جگہ ہے یہاں آنے کے لئے انہیں نہیں روک سکتا. بعض مشتعل مظاہرین کے پاس آ تشیں اسلحہ بھی تھے.کچھ لوگوں اسمبلی کے فلور میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے انہیں روک لیا.ایک سٹیٹ پولیس کے مطابق مشی گن میں قانونی تقاضے پوری ہونے کی شرط پر آتشیں اسلحہ لیکر پھرنا جائز ہے تاہم اسلحہ کا ظاہر ہونا ضروری ہے.مشی گن یونائیٹڈ لبرٹی کے زیراہتمام مظاہرے کو امریکن پیٹریاٹ ریلی کا نام دیا گیا تھا.مظاہرین بزنس اور معیشت دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے.اسی دوران ریپبلیکن اکثریتی ریاستی اسمبلی اور سینٹ نے ایمرجنسی میں توسیع کے گورنر کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسکے بجائے گورنر کے اعلامیہ کو چیلنج کرنے کے لئے لاء سوٹ دائر کرنے کے حق میں قرار داد منظور کی ہے.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے