جمعہ 27 ذوالحجہ 1442ﻫ - 6 اگست 2021

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ممبران قومی اسمبلی کو خط، اپنے حلقوں میں عوام کی مدد کی اپیل

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ممبران قومی اسمبلی کو خط

کورونا کی وبا سے پوری دنیا انتہائی پریشانی کے عالم میں ہے اور یہ وبا پاکستان میں بھی پھیل رہی ہے۔صدرمملکت

وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہے۔ صدرمملکت

حلقے کے لوگوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے اُن کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ صدرمملکت

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ رابطہ رکھیں، اْن کی حوصلہ افزائی کریں اور اُن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔ صدر مملکت

لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ آپ اہلِ ثروت لوگوں کے ساتھ مل کر اُن تک راشن پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ صدرمملکت

عوام میں احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی پیدا کریں۔ صدرمملکت

علمائے کرام کی مشاورت سے مساجد میں عبادات کے لیے ایک 20 نکاتی اعلامیہ وضع کیا گیا ہے۔ صدرمملکت

ضلعی انتظامیہ اور مساجد کمیٹیوں کے تعاون سے 20 نکاتی اعلامیے کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدرمملکت

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے