پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا 5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان کردیا

صوبائی حکومت لاک ڈاون کرکے بین الاقوامی دنیا میں شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے.

موجودہ فیصلوں کی وجہ سے غریب ٹرانسپورٹرز اورورکرز فاقوں سے دوچار ہوچکے ہیں.

ٹرانسپورٹرنے وفد کے ہمراہ وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی سے ملاقات کی

ہم نے ان کو تجویز دی کہ اگر حالات اجازت نہیں دیتے گاڑیاں چلانے کے لیے تو وزیر اعلی سے کہہ کر ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹ ورکروں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے.

سعید غنی صاحب نے جواب دیا کہ مرکز نے ہماری کوئی مدد نہیں کی لہزا ہمارے پاس فنڈ ختم ہوگئےہیں.

امدادی پیکج کا اعلان تو نہیں کرسکتے البتہ دو تین دن تک آپ کو ایس او پیز کے تحت گاڑیاں چلانے کی اجازت دیں گے.

لیکن دو دن بعد وزیر ٹرانسپورٹ نے سندھ ایر کنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن کو بلا کر کہا کہ ہم گاڑیاں چلانے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے.

ٹھیک ایک دن کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام کو مژدہ سنایا کہ لاک ڈاون 23 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے.

5 مئی کو اپنی گاڑیوں کو چوراہوں پر لا کر کھڑا کر کے ہر راست اقدام اٹھائینگے.

صوبائی حکومت اگر اس عمل کو بزور قوت دبانا چاہتی ہے تو ٹرانسپورٹرز کو گرفتاریوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے.

اس دوران حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے