پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

مسلسل عوام دشمن اعلانات کی وجہ سے سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، حلیم عادل شیخ

بلاول زداری و وزراء نے اپنی پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کی کارکردگی بیان نہیں کی حلیم عادل شیخ

احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت ابھی تک 68 لاکھ خاندانوں کو 83 ارب روپے مل چکے ہیں، حلیم عادل شیخ

وفاق حکومت مشکل کی گھڑی میں پوری قوم کی مدد کر رہی ہے سندھ حکومت نے عوام کو راشن بھی نہیں دیا، حلیم عادل شیخ

کراچی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی کارکردگی کے لئے میڈیا کے لئے جاری کردہ اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ تین روز سے سائیں سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، سندھ کی عوام نے ان کا مکروح چہرہ دیکھ لیا ہے، پیپلزپارٹی نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا راشن بھی مارکیٹ میں فروخت ہوتا رہا، صرف لاک ڈائون کرنے عوام میں خوف پھیلانے کے سوا سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، کچھ روز پہلے پ پ کے چیئرمین نے پریس کانفرس میں کہا سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کروں گا، بلاول زرداری نے پوری پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد بھی سندھ حکومت کی کارکردگی بیان نہیں کی، کیوں کارکردگی بتانے کے لئے بلاول کے پاس کچھ نہیں تھا صرف جھوٹ بولتے رہے، افسوس کی بات ہے دو وزراء سعید غنی ہیں جو بد تمیزی میں پی ایچ ڈے کر کے بیٹھے ہیں، گزشتہ روز ناصر شاہ صاحب نے کہا ابھی تک وفاق نے بی آئی ایس پی کی مستحقین رقم دی ہے ان کے پاس معلومات نہیں شاید بی آئی ایس پی کی رجسٹرڈ مستحقین صرف 40 لاکھ ہیں جبکہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت ابھی تک 68 لاکھ خاندانوں کو 83 ارب روپے مل چکے ہیں، اس پروگرام کے تحت ایک کروڈ چالیس لاکھ خاندانوں کو پہلے مرحلے میں 12000 روپے دیئے جارہے ہیں، گزشتہ روز وزیر اعظم نے مزید 70 ارب روپے کا پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے، وفاق نے سندھ کو ڈیڑ لاکھ سے زائد ڈاکٹروں کو پی پی ایس دیئے ہیں 8 لاکھ سرجیکل ماسک دیئے ہیں 2 لاکھ تیس ہزار این 95 ماسک دیئے گئے ہیں، وفاق نے سندھ کو 77 ھزار کرونا کی تشخیص کٹس دی گئی ہیں، ایک کروڑ ڈالر ورلڈ بئنک کے وفاق نے سندھ حکومت کو دیئے اتنا کچھ ملنے کے باوجود یہ لوکھ جھوٹ اور الزامات لگا رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے سوائے عوام کو پریشان کرنے کے سندھ حکومت کے پاس کرنے کے کچھ نہیں ہے وزیر اعظم پاکستان پر الزامات لگانے کے سوا ان کے پاس کچھ نہیں ہے، عوام کے کچھ نہیں کیا اب کچھ کر لیں تاکہ عوام کو رلیف آپ کی طرف سے بھی مل سکے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے