منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

افغانستان ،فضائی حملہ میں 14 عسکریت پسند ہلاک

افغانستان، شمالی علاقے میں افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رزائی نے کہاہے کہ شمالی صوبہ بلخ کے ضلع زری میں طالبان کے اجتماع پر جنگی جہازوں کے ذریعے حملے میں کُل 14 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں

عہدیدار نے کہا کہ طالبان جنگجوؤں کا ایک گروہ ضلع زری کے گاؤں بولانی میں جمع تھا اور سکیورٹی فورسز کیخلاف منصوبہ بندی کررہے تھے

جنگی طیاروں نے مخبری ہونے پر طالبان کے ٹھکانے پر حملہ کر دیا۔ جس میں 14 باغی موقع پر ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے

رزائی نے کہا کہ حملے میں کسی سکیورٹی اہلکار یا شہری کو نقصان نہیں پہنچا

طالبان عسکریت پسندوں کا صوبہ بلخ کے کئی علاقوں پر کنٹرول ہے، انہوں نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے