بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

خیبر پختونخواہ، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی پالیسی تیار، ٹیسٹ کی تعداد 10000 کرینگے

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی نظر ثانی شدہ پالیسی تیار کی گئی ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹیسٹ کی تعداد 2000 تک بڑھائی جائیگی جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ تعداد 5 ہزار اور پھر 10 ہزار تک بڑھائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اجمل وزیر نے کہا کہ فرنٹ لائن پر موجود عملہ ٹیسٹ میں پہلی ترجیح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے اہلخانہ کے حوالے سے بھی پالیسی وضع کر لی ہے جس میں ایک گھر میں 5 سے کم افراد ہونے پر سب کے ٹیسٹ ہوں گے جبکہ تعداد زیادہ ہونے پر زیادہ عمرکے 5 افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اسی طرح متاثرہ شخص کے قریبی افراد کے بھی ٹیسٹ ہوں گے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ عوامی معاملات والے افراد میں علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ ہوں گے ۔اجمل وزیر نے کہا کہ دکانداروں، ٹرانسپورٹ سروس، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے 48 گھنٹوں کے اندر ٹیسٹ ہوں گے۔ اجمل وزیر نے اب تک کیے گئے کورونا ٹیسٹوں کے اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ اپریل تک کل 19543 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں صرف 20 ٹیسٹ یومیہ کیے جاتے تھے جبکہ اب ٹیسٹنگ کی تعداد 1 ہزار سے بھی زیادہ کر دی گئی ہے۔ اجمل وزیر نے کورونا کی تازہ صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 108 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2907 ہوگئی ہے جبکہ 24گھنٹوں میں 11اموات بھی ریکارڈ ہوئیں جس سے اموات کی کل تعداد 172 ہوگئی ہے۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ایک دن میں 38 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس سے مجموعی تعداد 728 ہوگئی ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالی کا بڑا فضل ہے کہ ہمیں عمران خان جیسا وزیراعظم ملا ہے جو ہمیشہ غریب طبقے کی بات کرتا ہے اور اس طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے