پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

اداکارہ مایا علی نے قرنطینہ کے دوران انوکھی مصروفیت اپنا لی

کورونا وبا کے باعث مایا علی کبھی اپنے گھر کی اچھی طرح صفائی کرتی نظر آئیں تو کبھی وہ راشن تقسیم کرتی ہوئی نظر آئیں۔

اداکارہ نے اس دوران بیکنگ بھی کی تاہم اب اداکارہ نے قرنطینہ میں کچھ اوردلچسپ ڈھونڈ لیا ہے۔ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی جس میں رنگ بھرنے کے لیے پوسٹ کارڈزہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے ’کلر تھراپی‘ (رنگ و روشنی) کے بارے میں بہت سنا تھا لیکن کبھی اسے کرنے کا موقع نہیں ملا۔

اداکارہ نے لکھا کہ قرنطینہ کی وجہ سے ایسے بہت سے نئے کام کیے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کروں گی اور اب میں یہ بہت عرصے بعد کررہی ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے