ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

بھارتی اداکار رشی کپور میرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے، فلم سٹار میرا

پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ رشی کپورمیرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے۔

پاکستانی اداکارہ میرا کا ایک وڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ 2005 میں فلم ’نظر‘ کی شوٹنگ کے دوران ممبئی میں ان کی ملاقات رشی کپور کے ساتھ ہوئی تھی، وہ بہترین اداکار نہیں بلکہ بہترین انسان بھی تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک بار دبئی میں ملاقات کے دوران رشی کپورکے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی تھی اوراسی دوران انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اورمیں بھی ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے ملاقات میں میری تعریف بھی کی تھی اور میری ہمت بھی باندھی تھی اور انہوں نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ ان کی موت کی خبرسن کر بہت زیادہ تکلیف ہوئی کیونکہ رشی کپور صدی کے ایک بڑے اداکار تھے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے بات کرنے کے انداز سے معلوم ہوا کہ وہ بہت ہمدرد انسان تھے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے