پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 941 ، جبکہ شہید افراد کی تعداد 476 سے تجاوز کر گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9522 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ایک ہزار سے زائد  نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 20 ہزار 941 ہوگئی۔ ان مریضوں میں سے مجموعی طور پر اب تک 5 ہزار 635 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 7646 جب کہ سندھ میں 7882 مریض ہیں۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں 3288، گلگت میں 372، بلوچستان میں 1218، اسلام آباد میں 464 جب کہ آزاد کشمیر میں 71 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا شکار مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 476 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 138، پنجاب میں 124، خیبر پختونخوا میں 180، اسلام آباد 4، بلوچستان 21 اورگلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے