اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

کراچی اجلاس، سپریم کونسل آف ٹریڈرز نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا

سپریم کونسل آف ٹریڈرز نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی سپریم کونسل آف ٹریڈرز کے اجلاس میں شرکت

کراچی کے تاجروں کی مشترکہ تنظیم سپریم کونسل آف ٹریڈرز کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں تاجروں نے 15 رمضان سے کراچی اور سندھ بھر کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔

اس اجلاس میں جو صدر کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں رکھا گیا تھا۔

کراچی کے تمام اضلاع سے درجنوں اتحاد الاٸنس اور ایسوسی ایشن نے شرکت کی اور سب کے اتفاق رائے اور مطالبے کے تحت مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں رضوان عرفان، جمیل پراچہ، شرجیل گوپلانی، سلیم میمن، محمد احمد شمسی، فہیم نوری، زاہد امین، سید محمد سعید، زبیر علی خان، حسیب اخلاق، ایوب چوہدری، شاہد بٹ، محمد اکرم ، یامین میمن، اسلم قریشی، طیب صدیقی، عارف قادری، مقصود فراز، کاشف صابرانی، آفرین صدیقی، آصف گلفام، دلشاد بخاری و کراچی بھر سے آئے رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر بلدیات ناصر شاہ نے فون کرکے ایس او پی فوری تیار کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اظہار یکجہتی کے لئے اجلاس میں شرکت کی۔ ‏ایم کیوایم پاکستان نے تاجروں کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے