ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

نیویارک میں کاروباری سرگرمیاں 4 مراحل میں بحال ہونگی : گورنر کا اعلان

نیویارک ( خصوصی رپورٹ) نیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو نے نیویارک میں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے چار مراحل پر مشتملُحکمت عملی کا اعلان کردیا ہے.ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا ہے کہ نیویارک سٹیٹ خصوصا سٹی میں ہسپتال میں داخل ہونے، وینٹی لیٹر میں جانے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ نیویارک سٹی میں 28 اپریل سے لگاتار ایک ہفتہ اموات میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے. کورونا کے حوالے سے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران گورنر کومو نے کہا کہ کوئی بھی ماہر، سائنسدان، تجزیہ کار یا سیاستدان یہ نہیں کہہ سکتا کہ کورونا کب ختم ہوگا. کیونکہ اس کا جواب کسی کے پاس نہیں کسی سے بھی پوچھئے آپ کو ایک جواب مشترکہ ملے گا اور وہ یہ کہ” I don’t know” انہوں نے کہا کاروبار مسلسل بند نہیں رکھا جاسکتا.معیشت کی بحالی بہت ضروری ہے. جیسا کہ میں نے پہلے اعلان کیا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر معیشت کھولنے کا عمل شروع کیا جائے گا تاہم سوشل ڈسٹنس اور دیگر احتیاطی تدابیر پر طویل عرصہ تک عملدارآمد ضروری ہے.انہوں نے کہا کہ نیویارک میں اموات کی جو تعداد یومیہ 800 تک پہنچ گئی تھی اب اس میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے تاہم صورتحال کو امید افزا نہیں کہا جاسکتا.گورنر کومو نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں کنسٹرکشن، مینوفیکچرنگ، ہول سیل سپلائی چین اور ریٹیل پک اپ. دوسرے مرحلہ میں پروفیشنل سروسز،ریئل سٹیٹ/ رینٹل سپورٹ ،لیزنگ،فنانس،انشورنس شامل ہونگے. گورنر کی حکمت عملی کے تحت تیسرے مرحلہ میں ریسٹورینٹ/فوڈ سروسز، ہوٹل شامل ہیں جبکہ چوتھے مرحلہ میں کھیل و تفریح ثقافتی اور تعلیم سرگرمیوں جیسے اجتماعات کی اجازت دی جائے گی.نیویارک سٹیٹ کے گورنر نے کہا کہ کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو محفوظ ماحول اور تدابیر پر لازمی عمل کرنا ھوگا اور کورونا کے کیسز پر نظر بھی رکھنا ان کی ذمہ داری میں شامل ہے.حالات پر نظر رکھنے کے لیے ریجنل “کنٹرول روم” قائم کئے جائیں گے.گورنر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صدر ٹرمپ اور انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلے میں چین کا بہت نام لیا جارہا ہے.اور یہ کہا جارہا ہے کہ نیویارک سٹی میں وبا پھیلنے کا ذریعہ یا ماخذ چین ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وائرس یورپ سے سفر کرتا ہوا نیویارک سٹی میں داخل ھوا امریکی محکمہ صحت سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن (CDC)بھی اس کی تصدیق کرچکا ہے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے