منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

کورونا ووہان میں پیدا نہیں کیا گیا: ڈاکٹر فاؤچی نے بھی ٹرمپ کی تردید کردی

واشنگٹن ( پرو اردو)امریکہ میں متعدی بیماریوں( Infectious Disease) کے ماہر اور وائیٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ان دعوں کی پھر تردید کی ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر اور مبینہ طور پر وائرس کی “جنم بھومی” ووہان میں تیار کیا گیا تھا.نیشنل جیوگرافک کو انٹرویو میں ڈاکٹر فاؤچی نے سائنسی شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وائرس انسان کا تیار کردہ نہیں ہے.جنگلی حیات سے متعلق جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا ہے.ڈاکٹر فاؤچی نے یہی نکتہ نظر گزشتہ ماہ وائیٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا تھا. انہوں نے صدر ٹرمپ اور انکی انتظامیہ پر ابتدا میں وائرس کی روک تھام کے لئے سنجیدہ کوششیں نہ کرنے پر بھی تنقید کی تھی.جس پر صدر ٹرمپ نے خفگی کا اظہار بھی کیا تھا اور ایک موقع پر ایسا بھی نظر آرہا تھا کہ ڈاکٹر فاؤچی کی چھٹی ہوسکتی تھی.انہوں نے کہا کہ وائرس کا جنم ارتقائی عمل کے تحت ہوا اگر اسکے پیٹرن پر غور کیا جائے تو اس نتیجہ پر پہنچا جاسکتا ہے.مصنوعی طریقہ یا جان بوجھ کر اسے پیدا کرنے کا کوئی بھی مفروضہ ٹھوس حقیقت پر مبنی نہیں.واضح رہے کہ امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھی کورونا وائرس کے چین میں تیار کئے جانے کے دعووں کی سختی سے تردید کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے