جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

وائیٹ ہاؤس کئ کورونا ٹاسک فورس ختم کرنے فیصلہ

واشنگٹن ( پرو اردو)کورونا وائرس کے حوالے قائم وائیٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے. اگرچہ امریکہ میں وائرس سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں خاطر خواہ کمی واقع نہیں ہوئی ہے مگر ٹرمپ انتظامیہ ٹاسک فورس ختم کرنے میں سنجیدہ ہے.نائب صدر مائیک ہنس کی صدارت میں قائم ٹاسک فورس مسلسل تنقید کی زد میں ہے.صدر ٹرمپ ٹاسک فورس کے پلیٹ فارم سے یومیہ بریفنگ دیتے رہے ہیں تاہم گزشتہ دنوں وائیٹ ہاؤس کنئی پریس سیکریٹری نے صحافیوں کو بریفنگ دینا شروع کردی جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ اب صحافیوں کو بریفنگ حسب معمول پریس سیکریٹری ہی دیا کریں گی. صدر ٹرمپ کی بریفنگز تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں کیونکہ وہ نصف سے زیادہ وقت اپنی ستائش جبکہ باقی وقت میڈیا اور اپوزیشن پر لعن طعن پر ضائع کر دیتے ہیں. کام کی بات بہت ہی کم ہوتی تھی. اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کے جھوٹے دعووں کی وجہ سے ٹاسک فورس کی افادیت کم ہوتی جارہی تھی.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے