جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

بھارتی جارحانہ پالیسیاں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کرسکتی ہیں، وزیراعظم عمران خان

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت بھارتی مظالم کا براہ راست نتیجہ ہے، لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، یہ الزامات بھارت کے خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آرایس ایس اور بی جے پی کی مشترکہ پالیسیاں سنگین خطرات پر مبنی ہیں، میں دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سے متعلق خبردار کرتا رہا ہوں، بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کو تباہ کر سکتی ہے عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے