جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

کراچی میں تاجروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے، محمد طارق حسن

تاجروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے فوری ایس او پیز مرتب کیئے جائیں محمد طارق حسن

نماز جمعہ اور عید الفطر کے اجتماعات سمیت تمام مکاتب فکر کو مذہبی اجتماعات کی اجازت دینا ھوں گی صادق شیخ ، فیصل علی بلوچ

تاجروں کے حقوق کے لیئے ہم ان کے ساتھ ہیں عتیق میر فیصل علی بلوچ کا ٹیلیفونک رابطہ

کراچی ، پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن ،محمد صادق شیخ ،فیصل علی بلوچ ، شاہد عباسی ، خرم شاہد میئو ایڈووکیٹ ، عبدالرحمان خانزادہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تاجر برادری اس وقت مشکل حالات میں ہے پاکستان مسلم لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور سندھ حکومت کو چاہیئے کہ تاجروں کے ساتھ جو ایس او پیز مرتب کی ہے فی الفور عملدرآمد کیا جائے کیونکہ کراچی کے جام پہیہ کو رواں کرے کراچی کی ترقی سے ہی ملک پاکستان کی معشیت بحال ہوگی اس وقت لوگ بے روزگاری سے تنگ ہیں فوری طور پر کاروباری سرگرمیاں شروع کی جائیں دریں اثناء کراچی کے نائب صدر فیصل علی بلوچ کا تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تاجروں کے حقوق کے لیئے مل کر ساتھ چلنے کا اعادہ کیا گیا فیصل علی بلوچ نے تاجر رہنما کو اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور عتیق میر نے سندھ کے صدر محمد طارق حسن سے جلد ملاقات کرکے آئندہ کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کا کہا مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت جمعہ مبارک عید الفطر کے اجتماعات سمیت تمام مکاتب فکر کے مذہبی اجتماعات پر سے پابندی ختم کرے اور ایس او پیز کے تحت اجازت دے سندھ حکومت کو عوام دوست حکمت عملی اپنانی چاہیئے اور عوامی فیصلے عوامی امنگوں کے تحت کرنے چاہیئں حکومت جلد ایس او پیز مرتب کرکے تمام شعبہ زندگی کو فعال کرے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے