پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے والا خصوصی جہاز لانے کے لیے ترکی پہنچ گیا

ترکی،  ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کی ہیں، اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کا ایک سی -130 طیارہ اسپرے کرنے والا خصوصی پائپر بریو (Piper Brave)جہاز لانے کے لیے ترکی کے شہر ادانا پہنچ گیا۔ یہ جہازچار افراد پر مشتمل عملے سمیت آج پاکستان پہنچے گا جہاں اسے اسمبل کرنے کے بعد ملک کے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔یہ جہاز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تمام ملک خصوصاََ سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں اسپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔برادر ملک ترکی کی بے لوث تعاون کی یہ پیشکش ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششوں میں ممدومعاون ثابت ہو گی۔ پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑاقدرتی آفات کے دوران ملک میں امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے ہی صف اول میں شامل رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے