منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

ملک میں کورونا کے مزید 1049 کیس رپورٹ جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 526 تک جا پہنچی

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مزید 1049 مریض سامنے آگئے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 526 تک جا پہنچی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 10 ہزار 178 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ ایک ہزار 49 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 550 ہوگئی ہے۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 افراد شہید ہو چکے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8420 ہے،

سندھ میں 8189، خیبرپختونخوا میں 3499، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 386 اور آزاد کشمیر 76 میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے